گال ٹیسٹ، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف میچ پر گرفت مضبوط ، 177رنز کی مجموعی برتری

105

گال (جسارت نیوز) بین فوکس کی شاندار سنچری اور معین علی کی عمدہ بولنگ کی بدولت انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط ہوگئی۔ انگلینڈ نے میچ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 38 رنز بناکر سری لنکا کے خلاف 177 رنز کی مجوعی برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کی پہلی اننگز کے ا سکور 342 رنز کے جواب میں 203 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بین فوکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی وہ 107، کیوران 48 اور جیننگز 46 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی طرف سے دلریوان پریرا نے 5، سرنگا لکمل نے 3 جبکہ ہیراتھ اور دانانجایا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں سری لنکن ٹیم معین علی کی عمدہ بولنگ کے باعث اپنی پہلی اننگز میں 203 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ انجیلو میتھیوز 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ معین علی نے سری لنکا کے4 اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ عدیل راشد اور لیچ نے2,2جبکہ جیمز اینڈرسن اور کیورن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ کا دوسرا روز بولرز کے نام رہا اور 12 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ دیکھی ۔ گزشتہ روز گال میں سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلیٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 321 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو بین فوکس 87 اور جیک لیچ 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔ لیچ اپنے گزشتہ روز کے ا سکور میں ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد پریرا کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بین فوکس انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 107 رنز بناکر لکمل کی گیند پر ڈی سلوا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جمیز اینڈرسن بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کی طرف سے دلریوان پریرا نے 5، سرنگا لکمل نے 3 جبکہ ہیراتھ اور دانانجایا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا اور اس کے پہلے4 کھلاڑی 40 کے مجموعی ا سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ کرونارتنے 4 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر فوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کوشال سلوا دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایک رن بناکر کیورن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ مینڈس تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 19 رنز بناکر لیچ کی گیند پر بین سٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ڈی سلوا سری لنکا کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 14 رنز بناکر معین علی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے اس وقت سری لنکا کا مجموعی اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 40 رنز تھا۔ کپتان چندیمل 33 رنز بناکر عدیل راشد کی گیند پر فوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انجیلو میتھیوز اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز بناکر معین علی کی گیند پر جیننگز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ