جماعت اسلامی راولپنڈی سٹی کا اجلاس،سیاسی امور کاجائزہ لیا گیا

54

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کی مجلس شوریٰ کاایک خصوصی اجلاس گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں زیر صدارت امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سید عارف شیرازی منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں دعوتی ٗ تربیتی ٗ تنظیمی اور سیاسی امور کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر امیر ضلع سید عارف شیرازی نے مجلس شوریٰ کے ارکان سے مشاورت کے بعدسیشن 2019.20 ء کے لیے ضلعی جماعت کی تنظیم نو کا اعلان کیاہے۔ جس کے مطابق ضلعی جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد ٗ نائب اُمرا شیخ مسعود احمد ٗ رضا احمد شاہ ٗضیا اللہ چوہان اور چودھری سرفراز احمد جبکہ ڈپٹی سیکرٹریزمحمد طارق رضا ٗ محمد عثمان آکاش ٗ جاوید اختر ٗچودھری ظفر یاسین اور چودھری منیراحمدکو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گیارہ مختلف تنظیمی کمیٹیوں کے ناظمین بھی مقرر کیے گئے ہیں ۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری سید عزیر حامد اور نائب اُمرا شیخ مسعود احمد ٗضیااللہ چوہان اور چودھری سرفراز احمد نے حلف اُٹھا کر اپنی نئی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں ۔ اجلاس میں مرحومین کے لیے مغفرت کی دُعا بھی کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ