تحصیل کچہری صادق آباد میں وکلا کی ہڑتال ‘ احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ

35

صادق آباد(آئی این پی ) تحصیل کچہری صادق آباد میں وکلا کی ہڑتال ، احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا تمام دن کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوا، جس پر عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی آئندہ کیلیے تاریخیں ہو گئیں دور دراز سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان بارایسوسی ایشن ملک عبدالرؤف سولنگی ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباًسات سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر جدید جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا چیمبرز کیلیے اراضی مختص نہ کی جاسکی ہے جس کیخلاف وکلا نے ہڑتال احتجاج اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اور حکومت پنجاب فوری چیمبرز کی فراہمی کیلیے اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ