حکومت تحریک تحفظ ناموس رسالت کے مطالبات تسلیم کرے‘مولانا اللہ وسایا

28

لاہور (آئی این پی) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن میں علماء لاہور کی ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تحریک تحفظ ناموس رسالت کے تمام مطالبات فوری تسلیم کرے اور حالات کو مزید بگاڑ کی طرف نہ لے جائے اور مسائل کا پرامن حل تلاش کرے کیونکہ عاشقان مصطفیؐ کسی بھی لولی پاپ سے تحریک ختم نہیں کریں گے اور اس طرح عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحفظ ناموس رسالت تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کیے جانے تک اپنی بھرپور پرامن جدوجہد جاری و ساری رکھے گی۔ حکومت وقت آسیہ ملعونہ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر توہین رسالت کے جرم میں پھانسی دے۔ عدالت عظمیٰ اپنے متنازع فیصلے پر نظرثانی کرکے لارجر بینچ تشکیل دے۔ مطالبات پر عملدرآمد تک تمام مذہبی وسیاسی جماعتوں کا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو تحفظ ناموس رسالت کی پر زور تحریک چلاکر ماضی کی یاد تازہ کردیں گیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ