پشاور ہائیکورٹ ،کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر عمران خان سے جواب طلب

83

پشاور ( آن لا ئن ) پشاور ہا ئیکو رٹ نے این اے 35کی نشست پر کا غذات نا مزدگی میں حقائق چھپا نے پر نا اہلی کیس میں وزیر اعظم عمر ان خان اور الیکشن کمیشن سے آئندہ سما عت پرجو اب طلب کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق پشاور ہا ئیکو رٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی نا اہلی سے متعلق ایک شہری انعام اللہ نے رٹ دائر کی تھی جس کی سما عت کر تے ہو ئے پشاور ہا ئیکو رٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے آئندہ سما عت پر وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن سے جو اب طلب کرلیا ۔ دراخوست گزار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے این 35میں عام انتخابات میں کا غذات نا مزدگی کے دوران حقائق چھپا ئے اس لیے
عدالت ان کو نا اہل قرار دئے ۔ واضح رہے اپیلٹ ٹریبونل نے بنوں سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے35 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کیخلاف جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ نے درخواست دائر کی تھی ۔درخواست گزار کا موقف تھا عمران خان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ

جواب چھوڑ دیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.