فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہونگے، کنور نوید جمیل

140

کراچی :کنور نوید جمیل  نے کہا کے اس بات کے امکانات ہے کہ فارق ستار آئندہ برسوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

رہنماں ایم کیو  ایم  کنورجمیل نے جامعہ کراچی میں دعوت حلیم کی شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاروق ستار کے خلاف پارٹی ایکشن لینے جارہی ہے کیونکہ انکے بیانات پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

متحدہ رہنما نہ کا مزید کہنا تھا کہ خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ برسوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہیں ہوں گے اور ان کے ساتھ چلنے والوں کابھی  ایم کیو ایم سے چلے جانا ہی بہترہے۔

یاد رہےکہ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کےایم کیوایم بہادر آباد گروپ کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں اور انہوں نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔فاروق ستار کو انتخابات میں شکست ہوئی جس کے بعد ضمنی انتخابات میں انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا، انہوں نے ایم کیو ایم نظریاتی بنانے کا بھی اعلان کررکھا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ