روس: راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ خلاباز کراماتی طور پر محفوظ

81
ماسکو: روسی خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق جاری کی گئی تصویر‘ چھوٹی تصویر بچ جانے والے خلا بازوں کی ہے
ماسکو: روسی خلائی راکٹ کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق جاری کی گئی تصویر‘ چھوٹی تصویر بچ جانے والے خلا بازوں کی ہے

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہونے والے روسی خلائی راکٹ میں خرابی کے باعث خلا بازوں کو ہنگامی لینڈنگ کرنے پڑگئی، تاہم خلاباز کراماتی طورپر محفوظ رہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے مطابق خلائی راکٹ نے وسط ایشیائی ملک قزاقستان میں واقع روسی خلائی اسٹیشن ’بیکانور‘ سے اڑان بھری تھی، جس میں ایک امریکی اور ایک روسی خلاباز سوار تھے۔ سویوز راکٹ کے بوسٹر
میں اس وقت خرابی پیدا ہوئی، جب وہ زمینی فضا اور خلا کے کنارے پر تھا۔ پرواز کے 90سیکنڈ کے بعد جب بوسٹر نے اپنا دوسرا اسٹیج جلایا تو عین اسی وقت مسئلہ پیش آیا۔ اس بنا پر خلانوردوں کو زمین سے 50کلومیٹر دوری تک پہنچنے کے باوجود دوبارہ لوٹنا پڑااور قزاقستان میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ اس دوران خلا نوردوں کے جسم پرزمینی کششِ ثقل کے مقابلے میں 7 گنا زیادہ دباؤ پڑ رہا تھا، جسے سائنس کی اصطلاح میں 7 جی کہتے ہیں۔ ناسا کا کہنا ہے کہ دونوں خلا باز اس واقعے میں محفوظ رہے اور وہ کیپسول سے باہر آگئے، جب کہ انہیں کسی قسم کی طبی امداد دینے کی ضرورت نہیں پڑی۔ روس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا اعلان کرتے ہوئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اپنی اگلی پروازیں وقتی طور پر روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
خلاباز/محفوظ

Print Friendly, PDF & Email
حصہ