نیب کی کارروائی،سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران گرفتار

168

لاہور: نیب نے سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کو حراست میں لے لیاگیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کو تحقیقات کے لیے طلب کیا تھا۔ مجاہد کامران پر 550 سے زائد افراد کو بھرتی کرنے اور بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔

مجاہد کامران نے آج نیب دفتر لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد نیب حکام نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ان کے خلاف انکوائری کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔

سابق وائس چانسلر نے سکالر شپ من پسند طلبا کو اسکالرشپس اور پپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من پسند کنٹریکٹر کو ٹھیکے دیئے۔

مجاہد کامران کو کل احتساب عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ