ترک صدر نے افریقی ممالک کو بھی مقامی کرنسی میں تجارت کی پیشکش کردی

122

صدر رجب طیب ایرودان  نے  افریقی ممالک سے کہا ہے کہ وہ  ترکی کے ساتھ مشترکہ تجارت میں مقامی کرنسی کے استعمال کو فروغ دیں ۔

 صدر نے یہ بات انقرہ میں  ترک۔افریقہ اقتصادی و تجارتی فورم  سے خطاب کے دوران کہی ۔انہوں نے افریقی ممالک سے اقتصادی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتےہوئے  کہا کہ  آج سے 15 سال قبل ترکی کے گنے چنے افریقی ممالک سے تعلقات استوار تھے مگر اب سفارتی روابط کے حوالے سے   اس کا شمار دنیا میں  چھٹے نمبر پر ہوتا ہے ۔

 صدر نے بتایا کہ   ترک- افریقہ مشترکہ  اجلاس کے تیسرے مرحلے کی تیاریاں زیر غور ہیں  جو کہ اگلے سال استنبول میں منعقد ہوگا۔

 انہوں نے   حاضرین سے کہا کہ  عالمی برادری  اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر خاموش ہے  مگر  افریقی ممالک نے مسئلہ فلسطین پر حق کی آواز  کو لبیک کہا ہے ۔

  ایردوان نے  شرکا٫ سے   کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ   افریقی ممالک اپنی مقامی کرنسیوں میں  ترکی سے تجارت کو فروغ دیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی نے ہمیں  یہ خود مختاری  سونے کی طشتری میں پیش نہیں کی بلکہ  ترکی اور افریقی ممالک   نے آزادی کی نعمت  اپنا خون بہا کر اور  غلیظ سودے بازی  سے خود کو بچا کر  حاصل کی ہے   ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ