انڈونیشیا میں ایک اور زلزلہ، کم از کم تین افراد ہلاک

102

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے کے سبب کئی گھر زمین بوس ہو گئے ہیں۔

 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت چھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر جاوا کے مشرقی علاقے کا شہر سومینیپ ہوا جہاں کم از کم تین ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے اور سونامی کے سبب دو ہزار افراد ہلاک ہوئے جبکہ پانچ ہزار کے قریب ابھی تک لا پتہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ