آصف زرداری پر تہمت لگانے والے ہمیشہ شرمندہ ہوتے ہیں، سعید غنی

86

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس کنٹینر پر خطاب تھا، آصف زرداری پر تہمت لگانے والے ہمیشہ شرمندہ ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت ڈرامے بازی تک محدود ہے۔ وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے قرض لینے کے بجائے اپنے قول پر عمل کریں۔ عمران خان کل یوٹیلٹی بل جلاتے تھے اب عوام کے دل جلا رہے ہیں۔ عمران خان نے عوام کو ھنڈی کا راستہ دکھایا
تھا۔ سونامی عوام کا خون پی رہی ہے۔ عمران کہتے تھے کہ اقتدار میں آکر ساڑھے 8 ہزار ارب لاؤں گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ