طاقت کا منبع

55

لا الہٰ کی حقیقت تمہارے قلب و روح میں اس قدر جاگزیں ہو جائے کہ تمہارے تخیلات و افکار، اخلاق و معاملات سب پر اسی کا غلبہ ہو ، تمہاری ساری زندگی اسی کلمہ طیبہ کے معنوی قالب میں ڈھل جائے ۔ تمہارے ذہن میں کوئی ایسا خیال راہ نہ پا سکے جو اس کلمہ کے معنی سے مختلف ہو اور تم سے کوئی ایسا عمل سر زد نہ ہو جو اس کلمے کے خلاف ہو ۔ لا الہٰ اللہ کو زبان سے ادا کرنے کا نتیجہ یہ ہو کہ تمہاری زندگی میں اس کے ساتھ ایک انقلاب برپا ہو جائے ۔ تمہاری رگ رگ میں تقویٰ کی روح سرایت کر جائے اللہ کے سوا تمہاری گردن کسی طاقت کے آگے نہ جھکے۔ اللہ کے سوا تمہارا ہاتھ کسی کے آگے نہ پھیلے۔ اللہ کے سی کسی کا خوف تمہارے دل میں نہ رہے ۔ تمہاری محبت اور بغض اللہ کے سوا کسی کے لیے نہ ہو ۔ اللہ کے قانون کے سوا تمہاری زندگی پر کسی اور کا قانون نافذ نہ ہو ۔ اپنے نفس اور اس کی ساری خواہشوں اور اس کے تمام مرغوبات و محبوبات کو اللہ کی خوشنودی پر قربان کر دینے کے لیے ہر وقت تیار رہو ۔ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے احکام کے مقابلے میں تمہارے پاس سمعنا و اطعنا کے سوا کوئی اور قول و فعل نہ ہو ۔
(تنقیحات: مسلمانوں کی طاقت کا اصلی منبع

Print Friendly, PDF & Email
حصہ