نئی کراچی کچراکنڈی بن گیا

85

نئی کراچی کچرے کا ڈھیر بن گیا ۔لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،کوئی آوازسنے اور مسائل حل کرنے والا نہیں ، گنجان آباد گلی محلوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، اسکول بھی محفوظ نہیں رہے ،نئی کراچی سیکٹرالیون ڈی میں گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلزپرائمری اسکول کے اطراف کچرے کے انبار ہیں ۔پورا علاقہ کچرا کنڈی بنا ہوا ہے ۔کچرے کے باعث علاقے کا حسن ماند پڑ گیا ہے اورمکھیوں اور مچھروں کی افزائس سے لوگ امراض کا شکار ہو رہے ہیں ،مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ہے ،اس حوالے سے جب متعلقہ عملہ سے بات کی جاتی ہے تو کہا جا ہے کہ وہ چیئر مین کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے ۔ صحت وصفائی ہرشہری کا بنیادی حق ہے ،شہر کے دیگر علاقوں کی صورت حال بھی نئی کراچی سے مختلف نہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر بلدیات اور میئر کراچی سے صورتحال کا نوٹس لیں۔
رحمت بھائی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ