عبدالوحید میموریل 5اسٹار فٹبال’ غوثیہ اسپورٹس کی پیش قدمی

50
آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں غوثیہ فٹبال کلب کامہمانِ خصوصی جوانٹ سیکریٹری اسد اللہ خان و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو
آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں غوثیہ فٹبال کلب کامہمانِ خصوصی جوانٹ سیکریٹری اسد اللہ خان و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حُسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال160 ایسوسی ایشن کی اجازت سے نورانی عیدگاہ گراؤنڈ نیو کراچی پر آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز160 ڈسٹرکٹ سنٹرل160 کی معروف ٹیم غو ثیہ اسپورٹس160 نے اپنے ہی ڈسٹرکٹ کی نامور160 فرینڈز فٹبال کلب کو یکطرفہ مقابلے میں1۔ 3 گول سے شکست دے کر شاندار کامییابی حاصل کرکے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔160 دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے160 کی عمدہ تحرکیں160 بنائیں اور غوثیہ اسپورٹس کے ذیشان نے کھیل کے 15 ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو0 ۔1 کی برتری دلادی جوابی حملے میں فرینڈز کی جانب زہیب نے 17ویں منٹ میں تنہا کوشش کے ذری رائیٹ سائیڈ سے حریف گول کیپر کو چکما دے کر بہترین گول کرکے مقابلہ 1۔1۔ سے برابر کردیا۔ 2منٹ کے بعد 19 ویں منٹ میں فاتح ٹیم کے اسٹار فاروڈ شاہ خالد نے مشکل ترین گول کرکے اپنی ٹیم1 ۔2کی۔برتری دلادی اور وقفے پر یہی اسکور رہا۔ وقفے کے دوران مہمان جوائنٹ سیکریٹری اسدالل خان160 کا تعارف دونوں مہمان ٹیموں سے کرایا گیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ نائب صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل160 محمد عاکف خان،160 سیکریٹری ڈی ایف اے سینٹرل، انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، صدر میزبان حسینی کلب محمد صابر کھتری،160 ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، سیکریٹری160 گلشن اتحاد جلالالدین، نیشنل ریفری رانا فاروق،160 سیکریٹری ڈی ایف اے بنظیر آباد ماسٹر ریاست،160 ممبران آرگنازینگ کمیٹی محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم جوجی، ذاکر بابو کھتری،160 محمد صدیق، عمر فاروق، ارسلان،حمزہ، کاشف،کاش، شاہد تا، فقیر محمد، غنی ہانذہ، سہیل پٹنی بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ