فیصل آباد نے انٹر ریجن انڈر19 تورنامنٹ جیت لیا 

49
میرپور: انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم فیصل آباد کا مہمان خصوصی پی سی بی ڈائریکٹر شفیق پاپا کے ساتھ گروپ فوٹو
میرپور: انٹر ریجن انڈر 19 ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم فیصل آباد کا مہمان خصوصی پی سی بی ڈائریکٹر شفیق پاپا کے ساتھ گروپ فوٹو

میرپور (جسارت نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجن انڈر 19سہ روزہ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد نے کراچی بلوز کو ایک اننگز اور 66رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ میرپور اسٹیڈیم آذاد کشمیر میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی ریجن بلوز کی ٹیم خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پہلی اننگز میں جس طرح 27.1اوورز میں محض 104رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔اسی طرح فیصل آباد کی پہلی اننگز میں ٹیم نے جو 308رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا لڑکھڑاگئی اور دوسری اننگز میں 35.4اوورز میں 138رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عرفان خان کی شاندار سنچری شامل تھی جبکہ بلوز ک نادر شاہ کی شاندار بولنگ کو بھی شکست خوردہ ٹیم کے بلے باز فائدہ نہ اٹھا سکے جنہوں نے 93 رنز دے کر 6 قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ بلوز کی ٹیم کے حارث بن طاہر نے 31رنز، سیف علی نے 28رنز اور علی نسیم نے 25رنز بناکر ٹیم کو سہار ا دینے کی کوشش کی مگر باقی کھلاڑی کراچی بلوز کو فیصل آباد کی بھاری بھر کم ٹیم کے مقابلے میں بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ علی مصطفی اور عاصم اقبال نے 36,36رنز دے کر 4,4وکٹیں حاصل کیںَ اس طرح فیصل آباد کی ٹیم نے کراچی بلوز کو ایک اننگز اور 66رنز سے خفت آمیز شکست سے دوچار کیا۔ پی سی بی کی جانب سے فاتح ٹیم کو 6لاکھ روپے دیے گئے جبکہ رنر اپ کے حصے میں 3لاکھ روپے آئے۔ فیصل آباد ریجن کے عاصم اقبال مین آ ف دی میچ رہے اور انہوں نے 25ہزار روپے کا نقد انعام حاصل کیا۔ بہترین بلے باز کا انعام ایبٹ آباد ریجن کے آفاق احمد نے حاصل کیا جنہوں نے 563رنز اسکور کیے۔ انہیں بھی 25ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ بہترین بولر کی کیش پرائز 25 ہزار روپے فیصل آباد ریجن کے سلیمان شفقت کو ملا جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 46وکٹیں حاصل کیں۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی سابق کرکٹر شفیق پاپا تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ