شاہ محمد شاہ کو مبارکباد

73

آل پاکستان ورکرز ویلفیئر بورڈ CBA کے رہنماؤں نے شاہ محمد شاہ کو سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ بننے پر مبارک باد پیش کی۔ سید مداح حسین شاہ نے سندھ کی روایتی ٹوپی پیش کی جبکہ سرفراز حسین نے سیکرٹری بورڈ شاہ محمد شاہ کو اجرک پہنائی۔ CBA رہنماؤں نے ملازمین کے بنیادی مسائل جن میں STC، انڈسٹریل ہوم، ایجوکیشن سیکشن کے ملازمین کی ٹائم اسکیل کے مطابق ترقیاں اور اپ گریڈیشن اور ملازمین کی DPC، ہاؤس سیلنگ، پلاٹ، پنشن گریجویٹی، میڈیکل و دیگر سہولتوں کے بارے میں یاد دہانی کرائی۔ سیکرٹری بورڈ شاہ محمد شاہ نے ان تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

ایم منتخب عالم کا پنجاب کا دورہ
آل پاکستان ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز یونین (CBA) کے مرکزی چیئرمین ایم منتخب عالم کے مرکزی سیکرٹری جنرل وارث علی کے ہمراہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ اور CBA پنجاب بورڈ کے مختلف یونٹس کا دورہ کیا۔ اس دوران ملازمین کے مسائل سنے اور پنجاب کے لیبر منسٹر عنصر مجید خان نیازی کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں پنجاب بورڈ کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جن کے حل کی یقین دہانی منسٹر صاحب کی طرف سے کرائی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ