الحکما انٹرنیشنل اسکول میں یوم الوطنی کی تقریب

124

 

الحکما انٹرنیشنل اسکول (جدہ) میں سعودی عرب کا 88واں یوم الوطنی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے اسکول کے احاطے پر پرنسپل کی زیر نگرانی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں طلبہ نے خصوصی قومی کھانے خوب مزے سے کھائے۔ بعد ازاں پرنسپل، ڈائریکٹر اور اور دیگر مہمانوں نے تقریب سے خطاب کیا۔ اس دران پرنسپل نےاپنی تقریر میں سعودی عرب کی ترقی کو نمایاں کرنے کے ساتھ شاہ عبدالعزیز بن عبد الرحمٰن السعود کی تاریخ کو بیان کیا کہ کس طرح انہوں نے سعودی عرب کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے متحد کیا۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور اسلام اور مسلم امہ کی خدمات پر ان کی تعریف کی۔ ڈائریکٹر اسکول نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں مسلمانوں کی فراخدلی سے مدد کی ہے۔ اسکول کے مالک نے اپنے تمام سعودی بھائیوں، بہنوں اور سعودی عرب میں مقیم لوگوں کو قومی دن کی مبارکباد دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ