پاک سرزمین فورم (ریاض ریجن) کا اجلاس

72

پاک سرزمین فورم (مڈل ایسٹ) کے چیف آرگنائزر اور رکن نیشنل کونسل شمشاد علی صدیقی کی زیر صدارت ریاض ریجن کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر شمشاد علی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں ایک سازش کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ انتخابی نتائج میں تاخیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری ممکنہ کامیابی سے خائف قوتوں نے اپنی پسند کے نتائج مرتب کیے۔ تاہم انتخابات میں پارٹی کی ہار جیت کی قیادت کے نزدیک کئی اہمیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کا اصل مقصد شہر میں امن کا قیام اور ایک بھائی چارے کی فضا قائم کرنا تھا جس میں ہم پوری طرح کامیاب ہوئے اور گزشتہ 30 برس سے جو مفاد پرست ٹولہ مہاجر کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہا تھا وہ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے مقاصد کے مکمل حصول تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ ہم نتائج سے قطع نظر ضمنی انتخابات میں بھی پوری طرح شریک ہوں گے۔
اس موقع پر ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر مڈل ایسٹ کی سینٹرل کمیٹی کے رکن ڈاکٹر مجاہد خان اور مجلس عاملہ کے دیگر اراکین محمد شریف،حیدر خان، ارشد خان، عبداللہ افتخار، حاجی گلزارطلحہ بن ظہیر اور خالد بھائی سمیت دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ