ن لیگی قیادت اور حواری ذہنی توازنکھو بیٹھے ہیں، فیاض الحسن چوہان

48

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اور ان کے حواری اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، ان بیچاروں کا نہ دل لگ رہا ہے اور نہ ہی داؤ، انہیں بالکل بھی سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں کیونکہ ان کے گرد بہت سخت شکنجہ کھینچا جاچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران، خاندان کے دیگر افراد اور ان کے حواریوں کی بددیانتی، کرپشن، ملک کو لوٹنے اور منی لانڈرنگ کی وجہ سے آج ملک معاشی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ