قومی تعلیمی پالیسی جلد متعارف کرائیں گے،شفقت محمود

74

اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت جلد قومی تعلیمی پالیسی متعارف کرائیگی،وزیر اعظم کے وژن کے مطابق یکساں نظام تعلیم ،ملک بھر میں یکساں نصاب اور سرٹیفکیشن سسٹم پر مشتمل اصلاحات متعارف کرانے کے لیے تمام انتظام مکمل ہیں۔تعلیم اور اسکل ڈویلپمنٹ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔یہ بات انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر وان کائی ژانگ اورکنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی زیاوہونگ یانگ سے بات
چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ہفتے کو ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وان کائی ژانگ نے اس موقع پر کہا کہ اے ڈی بی عرصہ دراز سے کام کر رہا ہے اور بینک نے نہ صرف پاکستان بلکہ چین ،بھارت،بنگلا دیش اور سری لنکا سمیت دیگر ایشیائی ملکوں میں انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی مرتب کرنے اور تکنیکی اسکل ڈویلپمنٹ شعبوں میں اے ڈی بی کی جانب سے تعاون کی پیشکش کر دی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ