ضمنی الیکشن میں شکست کا خوف شہباز کی گرفتار کی وجہ ہے،منظور وسان

30

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شہباز شریف کو اس لیے گرفتار کیا گیا ہے کہ ن لیگ ضمنی انتخابات جیت نہ سکے ،پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بن گئی ہے، عام آدمی سے الجھنے کی متحدہ کی روش اب پی ٹی آئی نے اپنالی ہے،عمران خان کو متحدہ قائد نہیں بنناچاہیے۔ یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور حسین وسان نے وسان ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری میاں منشا کے بیان کے برعکس ہے، پی پی اور ن لیگ کے ضمنی الیکشن میں اتحاد سے جمہوریت مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ کل پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی تو عمران خان کہاں چھپیں گے، وزیر اعظم ہاؤس کی بھینسوں کی نیلامی کے پیسوں سے دودھ تو پھر بھی خریدنا پڑرہاہے۔انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم پر اعتراض اس لیے ہے کہ اس سے نہریں نکالی جائیں گی، بھاشا سے نہیں،انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہو مگر اس میں انتقامی کارروائیاں شامل نہ ہوں، چاہتے ہیں عمران خان اپنی مدت پوری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانا غریب آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ