بی این پی کے مخالفین کو شکست کا سامنا ہو گا ، اختر مینگل 

44

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ وڈھ اور مستونگ کے عوام 14 اکتوبر کو ہونیوالے زخمی انتخاب میں گھروں سے نکلیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کرنیوالوں کو شکست کا سامنا
ہو گا۔ اگر وفاقی حکومت نے ہمارے 6نکات پر عملدرآمد نہیں کیا تو ہم بھی اپنا سیاسی راستہ اختیار کرینگے بلوچستان کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے شاہ نورانی میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کی طرح 14اکتوبر کو ہونے والے انتخاب میں بلوچ عوام بی این پی پر اعتماد کا کریں گے۔عام انتخابات میں جس طرح مجھ ووٹ دیا گیا تھا اسی طرح اکبر مینگل کو بھی کامیاب کرایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ