جماعت اسلامی کراچی کا اجتماع ارکان آج ہو گا‘سراج الحق خطاب کرینگے 

51

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کا اجتماع ارکان آج (بروزاتوار) صبح 10بجے ادارہ نور حق میں منعقد ہو گا ۔ اجتماع سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے ۔ اجتماع میں خواتین ارکان بھی شریک ہوں گی۔ارکان کی رجسٹریشن صبح 9:30 سے شروع ہوگی ۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی کراچی کے سیکرٹری عبد الوہاب نے تمام ارکانِ جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اجتماع میں بروقت و لازمی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ