افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ کل سے کھول دیا جائے گا

110

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانہ (کل) پیر کو کھول دیا جائے گا،افغان حکام نے ہر ممکن سکیورٹی فراہمی کی یقین دہانی کرادی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق قونصل خانہ افغان حکومت کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعد کھولا جارہا ہے جہاں(آج) پیر سے ویزا آپریشن دوبارہ شروع کریں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق جلال آباد اور اس کے اطراف رہنے والے(آج) سے ویزے کے لیے قونصل خانہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جلال آباد کا قونصل خانہ 30 اگست 2018 کو بند کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل سیکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔31 اگست کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی قونصل خانہ بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبہ ننگر ہار کے گورنر کی پاکستانی قونصل خانہ کے امور میں مداخلت قابل افسوس ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ