20 لاکھ ڈالر کی خوردبرد حسین حقانی کے دائمی وارنٹ جاری

117

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت نے اشتہاری ملزم حسین حقانی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جمعے کو اسپیشل جج سینٹرل ارم نیازی نے کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حسین حقانی نے سفارتخانے کے 2 ملین ڈالر فنڈز میں خورد برد کی‘ حسین حقانی جان بوجھ کر روپوش ہے‘ کراچی میں حسین حقانی کے گھر پر اشتہار چسپاں کیا گیا۔ عدالت نے دائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے فائل داخل دفتر کر دی‘ ایف آئی اے نے مارچ 2018ء میں حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ