وفاقی کابینہ میں مزید توسیع 5 وفاقی وزراء ایک وزیر مملکت نے حلف اٹھالیا

84

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو 5 نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمان نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں محمد میاں سومرو، صاحبزادہ محبوب سلطان، علی امین گنڈاپور، اعظم خان سواتی اور محمد فیصل واوڈا شامل ہیں جبکہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔حلف برداری کی تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ وفاقی کابینہ میں شامل نئے ارکان کو ان کے محکموں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر میاں سومرو کو نجکاری، وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو امور کشمیر و گلگت بلتستان، وفاقی وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کو قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر محمد اعظم خان سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو آبی وسائل کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے جبکہ وزیر مملکت زرتاج گل کو موسمیاتی تبدیلی کا محکمہ دیا گیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ