اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری سیاستدانوں کیلیے پیغام ہے ‘فضل الرحمان 

43

اسلام آباد صباح نیوز)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمد شہباز شریف کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے واضح کیا ہے کہ نیب کا ادارہ ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ہے۔ نیب بتائے کیا یہ ادارہ سیاستدانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 1985 کے بعد پہلی بار کسی اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا۔ جمعہ کو اپنے ردعمل میں جے یو آئی کے سربراہ نے خبردارکیا ہے کہ محمدشہباز شریف کی گرفتاری سیاستدانوں کے لیے بہت بڑا پیغام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ