حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کیلیے بیرونی دباؤ قبول نہ کرے‘حافظ سعید

45

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت الدعوۃ پروفیسر حافظ سعید نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کے لیے بیرونی دباؤ قبول نہ کرے۔ عالمی مالیاتی ادارے قرضوں کے ساتھ اپنی شرطیں بھی لگاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد القادسیہ میں جمعہ خطبہ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ جیسی ریاست قائم کرنے کے لیے قوم کی اسلامی بنیاد پر تربیت کی جائے، ملک و ملت کے دفاع کے لیے پاکستانی قوم نے لازوال قربانیاں دی ہیں، جرأتمند قیادت ہی ملک کو درپیش مسائل حل کرنے میں
کامیاب ہو سکتی ہے۔ ڈیموں کی تعمیر کی مخالفت کرنے والے ملک و ملت کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک دہشت گردی نہیں، مظلوم کشمیریوں کی ہر ممکن مدد و حمایت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلیمی نظام، سیاسی و معاشی ڈھانچے اسلامی اصولوں کے مطابق ہونے چاہییں۔ حکمران جرأت و استقامت کا راستہ اختیار کریں، دشمن قوتیں اپنے ایجنڈوں کو پاکستان پر مسلط کرنا چاہتی ہیں، حکمران ماضی کی پالیسیاں ترک کریں، اللہ کی مدد و نصرت آئے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ