شہبازشریف کی گرفتاری آغاز ہے ، ابھی اور بھی پکڑے جائیں گے، فواد چودھری

63
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی گرفتاری آغاز ہے ابھی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور احتساب کاعمل مزید آگے بڑھے گا، حکومت نیب کو ہروقت ہرطرح کی مدد اور تعاون کرنے کو تیار ہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بغیر استحقاق کے جہاز استعمال کرنے پر شہبازشریف کو 35 کروڑ روپے کا نوٹس جاری کیا جارہا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ کو بیرون ملک علاج پر سرکاری خزانے سے ادا ہونے والے 54 ہزار پاؤنڈ واپس کرنا ہوں گے، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ن لیگ کے دور میں دی گئی ترقیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا گیا ہے، ہمارا مؤقف ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں نواز شریف دور کے منصوبوں کا آڈٹ موجودہ حکومت جبکہ ہمارے دور کے منصوبوں کاآڈٹ اپوزیشن کرے، پی اے سی کی سربراہی بے شک تحریک انصاف کو نہ دیں تاہم اس پر غیر جانبدار ممبر تعینات کیاجائے، سید فخر امام اس حوالے سے بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ