بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی

103

بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ اننگ اور 272 رنز سے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق راجکوٹ میں بھارت اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے اپنی پہلی اننگ 9 وکٹوں کے نقصان پر 649 پرڈیکلیئرڈ کی۔اٹھارہ سالہ ڈیبیوٹنٹ پلیئر پرتھوی شا 134 ،ویرات کوہلی 139، رویندرجڈیجا 100 اور وکٹ کیپرریشبھ پنت 92 رنزنمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز پر آؤٹ ہوکر فالوآن کاشکار ہوگئی۔ روسٹن چیز، ترپن اور کیموپال کچھ مزاحمت کرسکے۔

دوسری اننگ میں بھی  ویسٹ انڈیزٹیم صرف 196 رنزہی بناسکی۔کیرن پاول 93 رنزٹاپ اسکورر رہے۔ کلدیپ یادونے پانچ، جڈیجانے تین اورایشون نے دووکٹیں لیں۔

 بھارت نے دومیچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ ڈیبیوسنچری میکرپرتھوی شامین آف میچ قراردیئے گئے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ