ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد  

86

والدین کے بعد استاد ہی ایسی ہستی ہے جو بچے کو زمین سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے عرفان شیخ گورنر روٹری انٹرنیشنل

ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد استاد کی عظمت کو سلام پیش کرنا ہے یہ بات زیڈ انٹرنیشنل اسکول کے فاؤنڈر پریذیڈینٹ ذیشان الطاف لوہیا نے ٹیچرز کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ استاد بچے کو جینے کا سلیقہ سیکھاتا ہے اس لئے بچوں کو چاہئے کہ وہ والدین کے بعد اپنے استاد کا احترام کریں چونکہ جو بچے اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت اور احترام کرتے ہیں وہ ہی دنیا میں عزت و احترام پاتے ہیں ذیشان الطاف لوہیا نے کہا کہ فی زمانہ ہر شخص بہت مصروف ہے

 ان سب باتوں کے باوجود والدین کو چاہئے کہ وہ کچھ وقت اپنے بچوں کو ساتھ ضرور گزاریں ورنہ بچوں کی وہ تربیت نہیں ہوسکے گی جو کہ ان کی ہونی چاہئے اس موقع پر گورنر روٹری انٹرنیشنل عرفان شیخ نے کہا کہ والدین کے بعد استاد ہی ایسی ہستی ہے جو بچے کو زمین سے آسمان کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے

انہوں نے کہا کہ آج بھی دنیا بھر میں استاد کووہی مقام اور مرتبہ حاصل ہے جس کا وہ حق رکھتا ہے اور استاد کے احترام یا مقام میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور نہ ہی آئے گی آج جو لوگ بڑے بڑے مقام پر پہنچے ہیں وہ صرف اپنے والدین کی دعاؤں اور استاد کی تعلیم و تربیت کی وجہ سے ان شخصیات میں چاہے بل گیٹ ہوں چاہے امریکی صدر ٹرمپ ہو ںیا وزیر اعظم عمران خان یا کوئی اور بڑی شخصیت عرفان شیخ نے کہا کہ دنیا ہمیشہ استاد کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہے

استاد کی تعلیم اوراس کی خدمات کا کوئی صلہ نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ استاد کا پیشہ پیشہ پیمبری ہے اور جو اس پیشہ سے منسلک ہے وہ کتنے بڑے مرتبہ پر ہوگا چونکہ یہ پیشہ دنیا کے تمام پیشوں میں اول ہے اور اس کا کوئی مقابلہ ہی نہیں عرفان شیخ نے کہا کہ استاد بچے کو علم کی معراج تک پہنچاتا ہے جبکہ علم کی کوئی حد نہیں ہے اس لئے کہا گیا ہے کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے لے کر قبر کی گہرائی تک انہوں نے کہا کہ صرف استادہی بچوں کو علم کی لا محدود سرحدوں تک پہنچا تا ہے عرفان شیخ نے کہا کہ علم ہر چیز پر فوقیت رکھتا ہے اس لئے اللہ اپنے مقرر کردہ انسانوں کو دوسرے انسانوں تک علم پہنچا نے کا ذریعہ بنا تا ہے اس موقع پر آفتاب امام،ڈاکٹرمحبوب نظامی ،شکیل بیگ ،لبنیٰ پنجوانی ،حامد کریم اورعباس حسین کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com