مرغی کا گوشت کی قیمتوں 60ۤ روپے فی کلو کا اضافہ

212

پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جس کی وجہ سے 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا

انڈے 110روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے ہیں، طلب میں اضافہ سے مرغی کی قیمت بڑھ گئی

کراچی :ایک ہفتے کے دوران کراچی میں مرغی کا گوشت 60 روپے اضافے سے 200 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔کراچی میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، کئی روز سے 140روپے کلو میں فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت ایک ہفتے کے دوران 60روپے کلو اضافے سے 145 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا جبکہ زندہ مرغی 145 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ دوسری جانب انڈے 110روپے فی درجن میں فروخت ہونے لگے ہیں۔پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت مرغی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ مرغی کی قیمت بڑھ گئی ہے مگر اس وقت بھی چکن کی قیمت گائے اور بکرے کے گوشت کے مقابلے میں کافی حد تک کم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com