منقطع بجلی بحال کی جائے  

106

بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تمام پرائیویٹ اسکولز کے کام روک گئے ہیں جن میں رجسٹریشن ،ٹی سی ،جی آراور دیگر دفتری امور ٹھپ پڑے ہیں
کراچی : ایجوکیشنل فرینڈ آف پرائیویٹ اسکولز کے چیئر مین محمد عمر نے گورنر سندھ ،وزیر تعلیم اور سیکٹریٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز کی 25 روز سے منقطع بجلی بحال کی جائے

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے تمام پرائیویٹ اسکولز کے کام روک گئے ہیں جن میں رجسٹریشن ،ٹی سی ،جی آراور دیگر دفتری امور ٹھپ پڑے ہیں محمد عمر نے کہا کہ 12 لاکھ روپے کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کردی ہے

انہوں نے کہا کہ جس عمارت میں ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز قائم ہے اس عمارت میں ایک گرلز کالج ،اسکول اور دیگر سرکاری دفاتر بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے کالج اور اسکول میں پڑھنے والی طالبات کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور انہیں گرمی ، حبس اور کم روشنی میں کلاسز میں تعلیم حاصل کرنا پڑ رہی ہے محمد عمر نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کے سربراہ ،ٹیچرز اور والدین ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں

مگر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے نہ تو کمپیوٹرز اور نہ ہی بجلی کے دیگر آلات کام نہیں کر رہے ہیں جس کی وجہ سے تمام پرائیویٹ اسکولز کے مسائل اور دیگر امور سر انجام نہیں دیئے جا سک رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ اسکولز کی بجلی کی فوری بحالی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور اس اہم مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ پرائیویٹ اسکولز کے دفتری اور دیگر امور سرانجام دیئے جاسکیں

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com