سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی پر جسٹس صلاح الدین نگراں جج تعینات

37

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے حکم پر عملدرآمد میں پیشرفت، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹی کے لیے نگران جج جسٹس صلاح الدین پہنور کو تعینات کردیا، ہر 15 روز بعد جے آئی ٹی نگران جج کو پیشرفت سے آگاہ کریگی۔ جے آئی ٹی A کلاس کردہ کیسز کی وجوہات اور دیگر کیسز کا پتا لگائے گی، جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی کہ سانحہ 12 مئی کے مقدمات کیوں اور کس کے حکم پر اے کلاس کیے گئے؟ سانحہ 12 مئی کا اگر کوئی مقدمہ داخل نہیں کیا گیا
تو اس کی بھی تحقیقات ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 28 ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 11 ستمبر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ