وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سی پیک سے صوبے کیلیے مفادات حاصل کرنیکی ہدایت

34

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سی پیک کو حقیقی معنوں میں اکنامک کوریڈور بنانے اور اس کے تحت صوبے کیلیے زیادہ سے زیادہ مفادات حاصل کرنے کیلیے موثر جدوجہد کی ہدایت کی ہے ۔وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں تحریک انصاف کے منشور کے تحت مختلف صوبائی محکموں کیلیے100 روزہ پلان پر اجلاس کی صدارت کررہے تھے اُنہوں نے ہر صوبائی محکمے میں انوسٹمنٹ ٹیم تشکیل دینے اور تیار شدہ منصوبوں پر معاہدوں کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے ۔ اُنہوں نے سب کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے مجوزہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے ، غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے اور
ریکوری تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اُنہوں نے ہاؤسنگ ریگولیٹری رولز 2018 ء کو جلد حتمی شکل دینے جبکہ بغیر پارکنگ کے پلازوں کی تعمیر کی اجازت نہ دینے کی ہدایت کی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ