نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی

54

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ ریفرنس کی سماعت آج (جمعے) تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریفرنس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر محبوب عالم نے عدالتی حکم پر نیب اور ایف آئی اے کو مطلوبہ ریکارڈ سے متعلق لکھے گئے خط کی نقول عدالت میں پیش کیں۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح کے دوران پوچھا کہ کیا آپ نے جے آئی ٹی رپورٹ کی تصدیق کو قانون شہادت پر پرکھا تھا؟ اور کیا اس پر تصدیق کنندہ کا نام موجود تھا؟۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ