عبدالوحید فٹبال ، گلشن سوکر نے منگھو پیر اسٹار کو شکست دے دی

41

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مر حومنین کی یاد میں ان کے نام سے مو سوم ٹورنامنٹ حسینی فٹبال کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کا احسن اقدام ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔کیونکہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فرامو ش نہیں کرتی۔ ہم نے ہمیشہ اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبو د کے لیے علمی اقداما ت کیے ہیں اور حسینی فٹبال کلب کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھی متحرک کردار ادا کر یں گے۔ ان خیالا ت کا اظہار چیئر مین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے نورانی عید گاہ گراؤنڈ نیو کراچی پر منعقد ہ حسینی فٹبال کلب ڈسٹرک سینٹر ل کے زیر اہتمام اور سندھ فٹبال ایسو سی ایشن کی اجازت سے منعقدہ آل کراچی عبدالوحید میموریل 5 اسٹار فٹبال ٹورنامنت کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی شائقین کی ایک کثر تعداد کے سامنے کیا۔ مہمان خصوصی اظہار احمد خان کا تعارف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آرگنائز ر سے کر ایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالوحید مرحوم کے بھائی عبدالرحیم5اسٹار اور صاحبزادے حظیفہ 5اسٹا ر، نائب صد ر ڈسٹرکت سینٹر ل عاکف خان، سیکریٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل اور انٹر نیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، سیکریٹری حسینی فٹبال کلب حسن گھانچی، صدر سندھ فٹبال ایسو سی ایشن اقبال جونیئر، سیکریٹری سندھ فٹبال ایسو سی ایشن سعید خان، سیکریٹری PDCA امیر الدین انصاری، کوآرڈینٹرل ڈسٹرک سینٹرل ریفری ایسویسی ایشن محمد شبیر،سیکریٹری DFA بینظیر آبا د ماسٹر ریاست حسین، زونل انچارج گلبرک ٹاؤن ہارون شیرازی، صدر فرئینڈز فٹبال کلب عبدالوجد، نائب صدر عبدالقدیر شیخ ، اسدبھائی ، سراج چھکڑا وائس چیئر مین یوسی 13 ، محمد حشمت کھتری جنرل کونسلریوسی 13 ، زون انچارج گولی مار محمد قاسم، اجمل خٹک، آدم جان، سائیں سعید، محمد شکیل، محمد طاہر، عبدالکریم، ذاکر کھتری، عمر فاروق کھتری، حمزہ ، محمدصدیق، محمد شاکر کھتری، محمد ارسلان، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد صادق کھتری، و دیگر بھی مو جو د تھے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں گلشن سوکر ڈسٹرکٹ سینٹرل نے منگھو پیر اسٹا ر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو 2-1 کی اسکور لائن سے مات دے کر اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کر لی۔ 32 ویں منٹ میں گلشن سوکر کو احسن ریاض کے شاندار گول کے ذریعے بر تری حاصل ہوئی، وقفہ پر منگھو پیر اسٹار 0-1 گول کے خسارے میں تھی وقفہ کے بعد گلشن سوکر نے دباؤ بڑھایا جسکے نتیجے میں طارق نے 46ویں منٹ میں ایک مشکل زاویہ سے بال کو جال کے حوالے کر کے برتری 2-0 سے مستحکم کر دیا ، منگھو پیر اسٹا ر کی جانب سے فہیم نے 58 ویں منٹ میں عمدہ گول کر کے مقابلہ 2-1 کر دیا۔ اور میچ کا اختتام اسی اسکور پر ہوا۔ ریفری جاوید بنگش کے معا ونین با بر اور نو ر عالم تھے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ