انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ‘میرپورخاص کے ٹرائلز مکمل

61
میرپور خاص: آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی میرپور خاص کی ٹیم کا سیکریٹری بورڈ انیس الدین کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو
میرپور خاص: آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی میرپور خاص کی ٹیم کا سیکریٹری بورڈ انیس الدین کے ساتھ لیاگیا گروپ فوٹو

میرپورخاص (بیورو رپورٹ) پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپیئن شپ میں حصہ لینے کے لئے تعلیمی بورڈ میرپورخاص ہاکی ٹیم کے ٹرائلز مکمل، ،ٹریننگ کیمپ شہید ذوالفقار علی بھٹو ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ، چیمپیئن شپ 8اکتوبر سے میرپورخاص میں شروع ہوگی جسمیں ملک بھر کے 17 تعلیمی بورڈ ز کی ٹیمیں شرکت کریں گی ،تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈ ہاکی چیمپیئن شپ 8اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں حصہ لینے کے لئے میرپورخاص بورڈ کی ٹیم کے ٹرائلز کے بعد 28 کھلاڑ یوں کے ناموں کا اعلان کرکے چار روزہ کیمپ شروع کردیا گیا ہے ٹرائلز کے بعد اعلان کردہ کھلاڑیوں میں سجاد،اجلال،اسامہ،عتیق،وقار،سعود،اسامہ الاہی، کاشا ن،شہباز،مجاہد،رشید،حماد،بلال،علی رضا، عمار جا و ید عزیز ، کرم علی،عمر حبیب،شاہیر،حمزء عالم،طلحہ بیگ،ارشد علی، فیضان،رافع راؤ،یاسر ،رحیم ،زین،اور حارث شامل ہیں سیکریٹری بورڈ انیس الدین صدیقی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن مس خالدہ مگسی ، نعمان راجپوت،حسن نوہڑی،علی شان شاھ اور دیگر نے لگائے گئے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر انیس الدین صدیقی نے بتایا کہ سلیکٹرز ادیب عالم،رضی انصار،انوار الحق اور آفتاب احمد نے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی دیکھ کر ٹیم منتخب کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ