سندھ فٹسال ٹیم کی تشکیل کیلیے ٹرائلز مکمل

58
ٹنڈوجام: فٹسال چیمپئن شپ کے ٹرائلز کے اختتام پر کھلاڑیوں کا انوار حسین کے ساتھ گروپ فوٹو
ٹنڈوجام: فٹسال چیمپئن شپ کے ٹرائلز کے اختتام پر کھلاڑیوں کا انوار حسین کے ساتھ گروپ فوٹو

ٹنڈوجام(جسارت نیوز)سندھ فٹسال ٹیم تشکیل دینے کے لئے دو روزہ ٹرائل مکمل ‘سندھ فٹسال کی ٹیم 19 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان فٹسال چیمپئن شپ میں شرکت کریں گی ۔تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والی آل پاکستان فٹسال چیمپئن شپ میں سندھ کی ٹیم تشکیل دینے کے لیے سندھ فٹسال ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے فسٹال کورٹ میں منعقدہ دوروزہ ٹرائل کے آخری روز سندھ کے مختلف شہروں کے 18 کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا جس میں حیدرآباد سے گول کیپر محمد فصیح۔کھلاڑی محمد سمیع محمد احسن نوید احمد محمد نجم الدین سانگھڑ سے اختر بلوچ اور یاسین ٹنڈوجام سے حنزلہ غیاث الدین حسان مصطفی نصیر جبار سمیر شہباز بدین سے سلمان بلوچ جنید جمیل میرپورخاص سے محسن علی ٹنڈوالہیار سے زبیر نواب شاہ سے ایم قاسم شامل ہیں دوروزہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد 5 اکتوبر سے دس روزہ کیمپ لگایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ