فیصل خلیل اے پی ماسپیڈاکے چیئرمین منتخب

56
چیئرمین فیصل خلیل ماسپیڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
چیئرمین فیصل خلیل ماسپیڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر )فیصل خلیل آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا) کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ،ان کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا جبکہ زاہد منظور اورخالدوحید بھی بلامقابلہ سینئروائس چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوئے۔تین رکنی الیکشن کمیشن عاصم احمدمگوں،شہزادہ رضوان آفتاب اور عاطف طارق شیخ نے ماسپیڈا کے سیکرٹری جنرل سید جمال شاہ کی موجودگی میں تمام عہدیداران کی کامیابی کا اعلان اے پی ماسپیڈاکے سالانہ اجلاس عام میں کیا ۔آل پاکستان موٹر سائیکل اسپیئرپارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی ماسپیڈا) کے انتخابات میں ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے ماسپیڈا بزنس مین گروپ کے فیصل خلیل،خالدوحید، سلمان احمد،شہزادہ ناصر مقبول،محمدعارف صدیقی،شہزاد سرفراز، محمدسلیمان الیاس، محمدقاسم اور امجد نور جبکہ نارتھ زون سے بلامقابلہ کامیاب 3اراکین میں ہارون احمد،زاہد منصور اور دانش شکیل کامیاب ہوئے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ