رضوانہ آصف اسلام آبادویمن چیمبر کی بلا مقابلہ صدر منتخب

49
اسلام آباد ویمن چیمبر کی نومنتخب عہدے داران حلف اُٹھا رہی ہیں
اسلام آباد ویمن چیمبر کی نومنتخب عہدے داران حلف اُٹھا رہی ہیں

اسلام آباد( کامرس نیوز)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت رضوانہ آصف کو اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخاب میں بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔وہ اس سے قبل ویمن چیمبر کی اول نائب صدر رہ چکی ہیں جس دوران انھوں نے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ویمن چیمبر کے اعلامیہ کے مطابق ناصرہ علی کو اول نائب صدر اور نیلم نایاب کو نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاح کنول شازب اورتین ممبران صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ، صابرینہ جاوید اور شمیم آفتاب بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے سے ہی ملک و قوم کی بنیادیں مستحکم ہو تی ہیں اور آنے والی نسلیں ترقی کرتی ہیں۔خواتین کمزور ہوں تو معاشرہ کمزور جبکہ بااختیار خواتین سے معاشرہ مضبوط بنیادوں پر استوار ہوکر ترقی کرتا ہے۔ مالی طور پر مستحکم خواتین خاندان کی صحت، تعلیم، آمدنی، پیداواراور معاشرہ میں مثبت رجحانات کا سبب بنتی ہیں جبکہ اس کے بغیر غربت میں کمی کے منصوبے دھرے رہتے ہیں اسی لیے حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرے اور معنیٰ خیز اقدامات کرے۔ نو منتخب رضوانہ آصف نے کہا کہ حکومت کی خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ