پشاور میں جدید آفس کی تعمیروقت کی اہم ضرورت ہے،گلزار فیروز

53
عبدالرحیم جانو اور یحییٰ پولانی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکوپھول پیش کررہے ہیں
عبدالرحیم جانو اور یحییٰ پولانی یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرکوپھول پیش کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے مرکزی ترجمان گلزار فیروز نے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پشاور میں فیڈریشن کی نئی عمارت کی فوری تعمیر کی منظوری کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں جدید دفتر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،یونائٹیڈ بزنس گروپ کے قائدین افتخار علی ملک اورایس ایم منیر نے فیڈریشن کے مالی معاملات کو بہتر بناکر نہ صرف فیڈریشن کے فنڈز کا مثبت استعمال کیا ہے بلکہ چاروں صوبوں میں فیڈریشن کے دفاتر کی حالت زار کو بھی بہتر بنایا ہے،حال ہی میں گوادر میں فیڈریشن کے دفتر کا قیام بھی یو بی جی کے پلیٹ فارم سے فیڈریشن کے منتخب عہدیداران کا ہی کارنامہ ہے۔واضح رہے کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے بیک وقت کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں ہونے ولے اجلاس میں پشاور میں فیڈریشن کی نئی عمارت کی تعمیر کی منظوری دی گئی اور اس سلسلے میں افتخار علی ملک کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ