صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے سی ڈی اے ملازمین کا کردار اہم ہے، احمد حسن مغل

41
سیکرٹری جنرل سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین کو صدراسلام آباد چیمبر احمد حسن مغل شیلڈ پیش کررہے ہیں
سیکرٹری جنرل سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یاسین کو صدراسلام آباد چیمبر احمد حسن مغل شیلڈ پیش کررہے ہیں

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سی ڈی اے مزدور یونین کے ایک وفد نے یونین کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یاسین کی قیادت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو اپنا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ مقامی تاجر برادری کے 90فیصد مسائل سی ڈی اے سے تعلق رکھتے ہیں جن کو حل کرنے کے لیے سی ڈی اے مزدور یونین کا قریبی تعاون اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین سی ڈی اے اور چیمبر کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرے اور صنعت و تجارت کے مسائل حل کرانے میں بھرپور معاونت کرے جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا ۔ احمد حسن مغل نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یو نین کاروباری طبقے کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے لہذا اس کا تعاون صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی سی ڈی اے ملازمین کا کردار بہت اہم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ