روسی صدر ولادیمیر پیوٹن2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

19
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کر رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر ملاقات کی ہے
نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا استقبال کر رہے ہیں‘ چھوٹی تصویر ملاقات کی ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔ خبررساں ادارں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ معاہدہ طے ہونے کی صورت میں روس بھارت کو 5 ارب ڈالر کافضائی دفاعی نظام ایس 400 فروخت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 20 معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی روسی صدر کے ساتھ ملاقات میں دفاعی تعاون پر نظرثانی کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر توجہ مرکوز کریں گے۔

 

Print Friendly, PDF & Email
حصہ