امریکا ڈاکٹر شکیل آفریدی اور پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کی واپسی چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی

299
واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں
واشنگٹن: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا کو بریفنگ دے رہے ہیں

واشنگٹن ( آن لائن )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا ڈاکٹر شکیل آفریدی اور پاکستانی ڈاکٹر عافیہ کی واپسی چاہتے ہیں۔جمعرات کو پاکستان روانگی سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو باور کرا دیا افغانستان کے معاملے میں پاکستان کے بغیر پیشرفت ممکن ہی نہیں‘امریکا جب یہ چاہتا ہے کہ ہم ان کے قوانین کا احترام کریں تو انہیں بھی ہمارے قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ پا کستا ن کے حوالے سے امر یکی رویے میں مثبت تبدیلی آ ئی ہے ،دباؤ اور الزام تراشیوں سے مسائل اور فضا بگڑتی ہے ۔ وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے افغانستان کی خود مختاری کا احترام اور بھائیوں جیسا سلوک چاہتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ