سی پیک خطے کا گیم چینجر اور امن کا پیغام ہے، ایرانی سفیر

119
کوئٹہ: ایرانی سفیر مہدی ہنردوست پریس کانفرنس کررہے ہیں
کوئٹہ: ایرانی سفیر مہدی ہنردوست پریس کانفرنس کررہے ہیں

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) سی پیک خطے کا گیم چینجر ہونے کے ساتھ ساتھ امن کا پیغام بھی دے رہا ہے، سعودی عرب سمیت کسی بھی اسلامی ملک پر پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتراض نہیں اس عمل کو خوش آمدید کہیں گے، دنیا جان چکی ہے ترقی کا راستہ جنگ نہیں باہمی روابط ہیں،مسلم دنیا کو اسلام مخالف خوتوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں متعین ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے کوئٹہ کے3 روزہ دورے کے اختتام پر ایرانی قونصل خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مہدی ہنر دوست کا مزیدکہنا تھا کہ ایران اورپاکستان روزاول سے بہترین دوست ہیں اور باہمی تعاون کے کئی منصوبے چل رہے ہیں، دونوں ملک دہشت گردی سے نبردآزما ہیں ،اسلام دشمن قوتیں خطے میں انتشار پیدا کرکے مسلم ممالک میں اختلافات کو ہوا دے رہی ہیں۔ سعودی عرب کی پاکستان اور بلوچستان میں سرمایہ کاری سے متعلق سوال پر ایرانی سفیر نے واضح کیا کہ ایران پاکستان میں سعودی عرب سمیت ہراسلامی ملک کی جانب سے سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہے گا،عالمی طاقتیں مسلم ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا شام میں کسی دہشت گردتنظیم سے کوئی تعلق نہیں ،شام میں عسکریت پسند حالت سے تنگ آکر لڑنے پر مجبور ہوئے ہیں، ایران داعش کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مسلم دنیا کو یکجا اورمشترکہ دشمن کے خلاف متحد کر سکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ