ڈی جی نیب کی شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز سننے والے ججز سے ملاقات

104
چیئرمین نیب افسران سے خطاب کررہے ہیں
چیئرمین نیب افسران سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد (نمائندہ جسارت/ اے پی پی) نیب راولپنڈی کے ڈی جی کی شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز سننے والے احتساب عدالت کے ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات، کیسز سے متعلق امور پر گفتگو، عرفان منگی نے کہا کہ کیس ختم ہوگیا ہم اب اس میں گواہ نہیں، جو کرنا ہے عدالت نے کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں احتساب عدالت کے دونوں ججز محمد بشیر اور ارشد ملک سے ملاقات کی جو عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد
ہوئی اور ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات کے موقع پر پاناما پراسیکیوشن ٹیم کے سپروائزر اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ