بنی گالہ تجاوزات کیس: سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم کیخلاف لینا چاہیے، چیف جسٹس

236

 اسلام آباد: چیف جسٹس میاں  ثاقب نثار نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمران خان درخواست گزار ہیں، ریگولر کرانے کے لیے پہلا قدم اٹھائیں۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ بنی گالا کا گھر ریگولر کرانے کے لیے سی ڈی اے کے پاس جائیں گے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے پاس آپ کیا لے کر جائیں گے؟ کیا وہ دستاویزات لے کر جائیں گے جن میں نقشے کا کوئی ثبوت نہیں ؟

چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے کو سب سے پہلا ایکشن وزیراعظم عمران خان کے خلاف لینا چاہیے۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ