امریکی مشن کی جانب سے28 بہترین اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم

111

اسلام آباد :اساتذہ کی عالمی دن کے موقع پر وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت اور امریکی مشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے28 اساتذہ کو تدریسی عمل میں اصلاحات بروئے کار لانے پر “بہترین استاد ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان اساتذہ نےاپنے اپنے کمرہ جماعت میں ایسے نت نئے تدریسی طریقہ ہائے کار نافذ کئے جن کی بددولت طالبعلموں کو مطالعہ کی ترغیب دینے اور انکی کارکردگی کی چانچ پڑتال یقینی بنا کر پاکستان میں شرح تعلیم میں اضافہ کا مقصد پایہ تکمیل پہنچایا جا سکے۔

بہترین استا د کا ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو انکے صوبائی محکمہ ہائے تعلیم نے پیشہ ورانہ تربیت کی ورکشاپوں میں شرکت، کلاس روم میں تدریسی سرگرمیوں میں بہتری کے معیار اور، سب سے اہم ، انکے طالبعلموں کی اہلیت میں اضافہ کی بنیاد پر نامزد کیا ۔

وفاقی وزیر برائے تعلیم اورپیشہ ور انہ تربیت شفقت محمود نے ابتدائی جماعتیں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ کرام کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں میں ابتدائی تعلیم کے مجموعی معیار کی بہتری میں باکمال کردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی مشن پاکستان کی جانب سے گفتگو کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بیسن نے کہا کہ اس پروگرام نے طالبعلموں کی مطالعاتی صلاحیت بڑھانے سے زیادہ مقاصد حاصل کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم تعلیمی معیار میں اضافہ اور حصول تعلیم تک رسائی کو وسعت دیتے ہیں تو در حقیقت ہم طالبعلموں کی دیگر خصوصیات اور قوم کی خوشحالی میں بھی اضافہ کر رہے ہوتے ہیں۔

حکومت امریکہ کی مالی اعانت سے چلنے والے پاکستان ریڈنگ پراجیکٹسرکاری اسکولوں کے ساڑھے تیئس ہزار سے زائد اساتذہ کو تربیتفراہم کر چُکا ہے جنہوں نے ان حاصل کردہ فنی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اول اور دوئم جماعت کے تیرہ لاکھ بچوں کو پڑھنا سکھایا۔ پاکستان میں تعلیم کی ترقی کے لئے امریکی حکومت کی جانب سے فراہم گئی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com