دنیا کی ما رکیٹوں میں حلال فوڈ کی کھپت

136

کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ہیڈ آفس کراچی میں حلال فوڈ پروڈکٹ پر سمینا ر منعقد کیا گیا تا کہ پاکستان کی حلال پروڈکٹ دنیا کی حلال ما رکیٹ میں کھپت کا جا ئز ہ لیا جا ئے ۔سمینا ر میں حکومت پر زور دیا گیا کہ پاکستان حلال ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیا م عمل میں لا یا جا ئے تا کہ پاکستان کی حلال پروڈکٹ کو سر ٹیفکیٹ جا ری کر سکے

ان پر نظر بھی رکھی جا سکے ۔ سمینار سے خطا ب کر تے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نا ئب صدر سید مظہر علی نا صر نے کہا کہ با وجو د ایک مسلم ملک ہو تے ہو ئے پاکستان کا شیئر دنیا کی ما رکیٹ میں صر ف 0.25فیصد ہے جو کہ ہما رے حلال پروڈکٹ کو بہتر کر کے اور اسٹو ریج کی سہو لت کو بڑھا کر بہتر کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہما رے ملک میں حلال مصنوعات کی اہمیت کو اجا گر کر نے کی بڑ ی ضروورت ہے

حلال مصنوعات کھانے کی چیز وں میں نہیں بلکہ دواسازی، کا سمیٹک اور دوسری چیزون میں بھی ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے ۔لہذا ضرورت اس با ت کی ہے کہ لو گو ں کو بتا یا جا ئے کہ کو ئی بھی چیز استعمال کر نے سے پہلے یہ ضرورجا ن لیں کہ حلال ہے یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حلال اتھا رٹی کا قیا م نا گز یر ہے اس کے ساتھ دو سرے اداروں جیسے کے PSQA, PCSIR, اورTDAP کو بھی اس کے فروغ میں مدد کر نی چاہیے ۔ ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نے سمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ ایسے سمینا ر کی اشد ضرورت ہے

لو گو ں میں حلال مصنوعات کے استعمال کی ضرورت کو تاجر برادری اور عام لو گو ں میں اجا گر کیا جا سکے ۔ ایف پی سی سی آئی کے اسٹینڈنگ کمیٹی برا ئے حلال پروڈکٹ کے چیئر مین نے افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ کو ئی بھی مسلم ملک دس بڑ ے حلال پروڈکٹ برا مد کر نے کی فہر ست میں شا مل نہیں ہیں حالانکہ دنیا میں حلال فو ڈ کا حصہ تقر یباً3ٹریلین تک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حلال فو ڈ کی مقبولیت میں یو رپ اور امریکی ممالک میں پچھلے چند سالوں اضا فہ ہو ا ہے اور ان میں سپر ما رکیٹ اور فوڈ کمپنیوں میں اس سے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کر نے کے لیے مقابلہ رہتا ہے

اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کو حلال فو ڈ کی حقیقت کا اندازہ ہے کے حلال فوڈ ہی صحت مند ہے ۔ سمینار میں حلال فو ڈ پر تین سیشن رکھے گئے جس میں پہلا ابتدائی سیشن تھا جس میں حلال فو ڈ کے مسائل کو اجا گر کیا گیا ، دو سرے سیشن میں سر کا ری ادارے PSQA, PCSIR PNAC کے نما ئندوں نے سیمنار سے خطاب کیا اور تیسر سیشن میں حلال پروڈکٹ کے کمپنیوں کے نما ئندگان نے خطاب کیا ۔ جس میں K & Nکے ایگز یکٹو ڈائر یکٹر عا دل حلیل ، الشہیرفو ڈ کے ڈائر یکٹر کامران حلیلی اور دیگر نما ئند گان شامل ہیں ۔ سمینار میں غیر ملکی سفارتکا روں میں روس ، جا پان ، ملا ئیشیا ، ایران اور تھائی لینڈ کے سفیر مو جودو تھے اس کے علا وہ بڑ ی تعداد میں صنعتکاروں نے شر کت کی

Print Friendly, PDF & Email
حصہ
mm
قاضی جاوید سینئر کامرس ریپورٹر اور کامرس تجزیہ، تفتیشی، اور تجارتی و صنعتی،معاشی تبصرہ نگار کی حیثیت سے کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔جسارت کے علاوہ نوائے وقت میں ایوان وقت ،اور ایوان کامرس بھی کرتے رہے ہیں ۔ تکبیر،چینل5اور جرءات کراچی میں بھی کامرس رپورٹر اور ریڈیو پاکستان کراچی سے بھی تجارتی،صنعتی اور معاشی تجزیہ کر تے ہیں qazijavaid61@gmail.com